پولس کا کہنا ہے کہ اسے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے خاتون کی موت دو تین روز قبل ہوئی ہے اور شک ہے کہ عصمت دری کے بعد خاتون کو جلا دیا گیا ہے۔
حیدرآبادعصمت دری معاملہ کو لے کر ملک بھر میں غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور ملزمین کو پھانسی دینے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے لیکن اسی درمیان چھتیس گڑھ سے بھی ایسی ہی حیوانیت کی خبر آئی ہے۔ چھتیس گڑھ کے ضلع بلرام پور میں خاتون کی جلی ہوئی لاش ملی ہے اور پولس کو شک ہے کہ خاتون کی عصمت دری کرنے کے بعد اس کا جلا کر قتل کر دیا گیا ہے۔
پولس نے بتایا ہے کہ مرنے والی خاتون کی عمر 20 سال سے زیادہ رہی ہوگی۔ پولس کے مطابق ایک چرواہے نے راجپور پولس تھانے کے تحت آنے والے گوپال پور مرکا باندھ کے قریب جنگلوں میں یہ لاش دیکھی۔ اس خبر کے بعد بلرام پور کے پولس سپرنٹنڈنٹ نے خود موقع پر پہنچ کر جانچ کی۔
Balrampur: Half-burnt body of a woman found in Murka village, Rajpur. Balrampur SP TR Koshima said, "Efforts to identify body still on. Post-mortem report yet to come, so can't say if it was a rape. Initial probe suggests that body was brought there from outside." #Chhattisgarh pic.twitter.com/DHPfwd7FFU
— ANI (@ANI) December 2, 2019

Leave a Reply