میرٹھ: (ملت ٹائمز) میرٹھ کے موٹا مال روڈ پر واقع آئی آئی ایم ٹی کالج میں ایک سیمینار رومن – آویٹر پی کیا گیا۔ ایم ایس ایم اے کی مدد سے اس پروگرام میں عورتوں کے روزگار کو نئی اونچائی تک لے جانے پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔وومین ۔ او ویٹر کی ڈائریکٹر ترپتی سنگل نے کہا کے جو بھی عورتیں اپنا کام اپنا کاروبار کو بڑھانا چاہتی ہیں تو وومن – او ویٹر ان کی مدد کریگا – گورو گپتا اور مونیکا کوہلی نے بھی روزگار کو بڑھانے کیلئے مختلف انداز کے طریقے بتائے اور کہاکہ خواتین کیلئے بہت سارے مواقع ہیں اور روزگار کی دنیا میں عورتیں بہت شاندا ر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں ۔
ملت ٹائمز کی سب ایڈیٹر محترمہ ریحانہ علی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر انسان نے میں کوئی نہ کوئی خوبی ہوتی ہے ، مردوں کے ساتھ خواتین میں بھی بے شمار خوبیاں پائی جاتی ہیں تاہم ہمارے معاشرے میں خواتین کی صلاحیت کا استعمال نہیں کیا جاتاہے یا انہیں موقع نہیں دیا جاتا ہے ۔ میرا مانناہے کہ اگر عورتیں اپنی چھوٹی سی بھی خوبی کو پہچان لیںتو لائف میں بہت آگے بڑھ سکتی ہیں بس ہمت اور حوصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ خاتون مشرق کی سابق ایڈیٹر اور ملت ٹائمز کے ادبی پروگرام کی انچارج چشمہ فاروقی نے کہاکہ خواتین کے بارے میں یہ خیال کیا جاتاہے کہ اس کی ذمہ داری صر ف کھانا بنانے کی ہے جو سراسر غلط ہے ۔ خواتین میں امور خانہ داری کی ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ بھی بہت ساری خوبیاں پائی جاتی ہے اور وہ آج کی تاریخ میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں ۔پروگرام میں شہر کی خاص عورتیں بھی موجود رہیں راجشری جین اور ہرپریت نندہ نے سبھی کا خیر مقدم کیا۔

Leave a Reply