اطلاع ملنے کے بعد مقامی تھانہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے واقع پر پہنچ گئی ہیں ۔ دہلی پولیس کے مطابق اس بھیانک واقعہ میں 42لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔
دہلی: قومی راجدھنی دہلی میں ایک مرتبہ پھر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ رانی جھانسی روڈ پر واقع اناج منڈی میں بھیانک آگ لگ گئی ہے ۔ اطلاع ملنے کے بعد مقامی تھانہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے واقع پر پہنچ گئی ہیں ۔ دہلی پولیس کے مطابق اس بھیانک واقعہ میں 42لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے 50 سے زیادہ لوگوں کو محفوظ نکالنے کا دعوی کیا ہے ۔
Death toll rises to 43 in #Delhi fire incident, according to police. pic.twitter.com/FAYd3LNoOB
— ANI (@ANI) December 8, 2019
فائربریگیڈ کے ایک افسر کے مطابق رانی جھانسی روڈ پر واقع اناج منڈی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ فائربریگیڈ کی 30 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کے بعد لوگوں کو بچانے کا کام جاری ہے ۔ وہیں ایک دوسرے افسر نے بتایا کہ آگ کی زد میں آئے 50 سے زیادہ لوگوں کو بچایا گیا ہے ۔
بتادیں کہ گزشتہ 19 نومبر کو بھی دہلی کے علی پور میں واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی تھی ۔ مقامی لوگوں کے ذریعہ اطلاع دینے کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے تھے اور فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تھا ۔

Leave a Reply