مونگیر: (ملت ٹائمز) رحمانی فاؤنڈیشن مونگیر کے زیراہتمام بانی ندوۃ العلماء مولانا محمد علی مونگیریؒ کی حیات و خدمات ہر تاریخی سمینار جاری ہے جس میں ملک کی متعدد دانش گاہوں اور اہم اداروں کی شخصیات شریک ہیں، اس سمینار میں تین کتابوں کا اجراء ہوا جس میں بانی جمعیۃ اور بانی امارت شرعیہ، بہار کی عظیم تحریکی اور مقبول ترین شخصیت مولانا ابوالمحاسن سجادؒ کی شخصیت اور خدمات پر اختر امام عادل کی وقیع اور دستاویزی کتاب حیات ابوالمحاسن محمد سجادؒ کا اجراء ہوا، اس کے علاوہ بہار کے پہلے وزیر اعلی شری کرشن سنہا، شیر شاہ سوری اور ان کا عہد حکومت، قومی یکجہتی؛ مطالعہ وتجزیہ کا بھی اجراء عمل میں آیا، رسم اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمانی فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی نے کہاکہ مولانا سجادؒ اپنے زمانے کے کنگ میکر تھے اور سادگی کا یہ عالم کہ اس دن بھی کرائے کی ٹم ٹم سے پھلواری جارہے تھے جب اگلی صبح ان کی حکومت بننے جارہی تھی، تقریب سے مولانا عتیق احمد بستوی، قاری ابوالحسن اعظمی، مولانا عبیداللہ اسعدی، مفتی اشتیاق قاسمی، مولانا شمشاد رحمانی قاسمی، مولانا محفوظ الرحمن فاروقی، مولانامحموداللہ، مولانا شبلی قاسمی اور مولانا عمران نے بھی خطاب کیا، خبرلکھے جانے تک سمینار جاری ہے۔

Leave a Reply