این آرسی اور شہریت ترمیمی بل جمہوری اقدارکے خلاف! پنجاب اسے منظور نہیں کرے گا : کیپٹن امریندر سنگھ






نئی دہلی: (ایم این این) کیپٹن امریندر سنگھ نے شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کی ہے۔ کیپٹن کا کہنا ہے کہ شہریت ترمیمی بل ہندوستان کے جمہوری جذبے کے خلاف ہے ، لہٰذاوہ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ وہ نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے جہاں انہوں نے شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کی۔

سینئر کانگریسی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے شہریت ترمیمی بل اور شہریوں کے لیے قومی رجسٹر یعنی این آر سی دونوں کوایک ہی قرار دیا۔ کیپٹن نے کہاہے کہ پنجاب کسی بھی حالت میں شہریت ترمیمی بل کو قبول نہیں کرے گا ، کیونکہ یہ این آر سی جیسی جمہوریت کی روح کے بھی منافی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں اس پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔اہم بات یہ ہے کہ پنجاب کو ملک کی سرحدی ریاستوں میں شامل کیاگیاہے۔ بھارت پاکستان بارڈر کا ایک لمبا حصہ پنجاب سے ملتاہے اور پاکستان کا اہم ترین راستہ بھی پنجاب ہی میں ہے۔

جبکہ کیپٹن امریندر نے این آر سی اور شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کی تھی ، لیکن انہوں نے پولیس انکائونٹرمیں براہ راست جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس قانون کے دائرہ کار سے باہر کارروائی نہیں کرے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں قانون کے دائرے سے باہر پولیس کارروائی کی مخالفت کرتا ہوں۔ تاہم ،انہوں نے کہاہے کہ اگر پولیس پر حملہ ہوتا ہے تو پولیس کو اس کا جواب دینے کا حق ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *