عراق: بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملہ،  6 فوجی زخمی






عراق کے دارالحکومت بغداد میں آج ہوائی اڈے کے قریب دو راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 6 فوجی زخمی ہوئے

عراق کے دارالحکومت بغداد میں آج ہوائی اڈے کے قریب دو راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔

 ان حملوں میں وہاں پر موجود امریکی فوج کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی زخمی ہوئے۔

خبر کےمطابق ،اتوار اور پیر کی درمیانی شب دو میزائل بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب گرے ہیں۔

گزشتہ جمعرات کو دو عراقی فوجی ذرائع نے بتایا تھا کہ دو مارٹر بم عراق میں بلد عسکری اڈے کے اندر گرے تھے۔

دونوں ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

بلد ایئربیس بغداد کے شمال میں 80 کلو میٹر دور ہے جہاں امریکی فوج اور ا س کے کنٹریکٹرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔

مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں امریکی افواج کی میزبانی کرنے والے عین الاسد ہوائی اڈے پر گزشتہ منگل کو پانچ میزائل گرے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *