آسام: شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرہ، سونت پور میں دفعہ 144 نافذ شہریت ترمیمی بل سے ڈرنے کی ضرورت نہیں: ممتا بنرجی






آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرہ میں لگاتار تیزی آتی جا رہی ہے۔ ان مظاہروں کو دیکھتے ہوئے آسام کے سونت پور میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ سونت پور کے ایس پی کمار کرشنا نے یہ جانکاری میڈیا کو دی۔

ادھر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کھڑگ پور میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ مغربی بنگال کے لوگوں کو شہریت ترمیمی بل 2019 سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ جب تک ہم یہاں ہیں، کوئی بھی آپ کے اوپر کوئی دباؤ نہیں بنائے گا۔‘‘


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *