میں اپنا نام مسلمان کے طور پر اندراج کراﺅں گا اور این آرسی کیلئے اپنا دستاویز جمع نہیں کروں گا : ہرش مندر

میں اپنے لئے اسی طرح کی سزا کا مطالبہ کروں گا جو کسی اس مسلمان کی تجویز کی جائے گی جن کے پاس دستاویز نہیں ہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
لوک سبھا سے شہریت ترمیمی بل پاس ہوجانے کے بعد معروف حقوق انسانی کارکن ہر مندر ٹوئٹ کرکے کہاکہ اگر شہریت ترمیمی بل پاس ہوگیا تو یہ میری سول نافرمانی ہوگی ۔ میں اپنا نام مسلمان کے طور پر درج کراﺅں گا اور این سی آر کیلئے کسی بھی طرح کا دستاویز جمع کرنے سے انکار کروں گا ۔ میں اپنے لئے اسی طرح کی سزا کا مطالبہ کروں گا جو کسی اس مسلمان کی تجویز کی جائے گی جن کے پاس دستاویز نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ متنازع شہریت ترمیمی بل کل 9دسمبر کو طویل بحث کے بعد لوک سبھا سے پاس ہوگیاہے اب یہ بل راجیہ سبھا میں جائے گا ۔ اس بل میں پاکستان ،بنگلہ دیش اور افغانستان سے آئے مسلمانوں کے سوا مہاجرین کوشہریت دینے کی بات کی گئی ہے ۔ مسلمانوں کو شامل نہ کرنے پر ملک کے سیکولر ، انصاف پسند شہری شدید مخالفت کررہے ہیں ۔

SHARE