راجیہ سبھا میں کل پیش ہوگا شہریت متنازع بل ۔ شیوسینا اور جے ڈی یو نے اگر مخالفت کی تو نہیں پاس ہوپائے گا یہ بل

مجموعی طور پر راجیہ سبھا میں شہریت ترمیم بل پاس کرانے کیلئے بی جے پی کے پاس نمبر مکمل ہے تاہم شیوسینا اور جے ڈی یو چاہے تو کھیل بگاڑ سکتی ہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
متنازع شہریت ترمیمی بل کل 10دسمبر کو راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا جہاں بی جے پی کیلئے یہ بل پاس کرانا آسان نہیں ہوگا اور د وپارٹیوں کا رخ سب سے اہم اور موثر ہوگا ۔راجیہ سبھا میں کل اراکین کی تعداد 240 ہے جس میں بل پاس کرانے کیلئے 121 اراکین کی حمایت ضروری ہے ۔ فی الوقت بی جے پی کے پاس 83 ایم پی ہیں ، اس کے علاوہ این ڈی اے میں شامل بیجو جنتادل کے پاس 7 ، اے آئی ڈی ایم کے کے پاس 11 ، اکالی دل کے پاس3 ، شیوسینا کے پاس 3،جے ڈی یو کے پا س 6، وائی ایس آر کانگریس کے پاس 2،ایل جی پی کے پاس ایک اور چار راجیہ سبھا کے نامز د ایم پی ۔ مجموعی 121 ہوتی ہے اور یہی نمبر بی جے پی بل پاس کرانے کیلئے راجیہ سبھا میں درکار ہے ۔
دوسری طرف بل کی مخالفت کرنے والے کل 105 اراکین ہے جن میں کانگریس کے 46 ، ترنمول کانگریس کے 13 ،بی ایس پی کے 4 ،ایس پی کے 9 ، سی پی آئی کے 1 ،سی پی آئی ایم کے 5 ،ڈی ایم کے کے 5،مسلم لیگ کے 1 ،پی ڈی پی کے 2 ،کیرالاکانگریس 1،ٹی آر ایس 6،این سی پی کے 4،آر جے ڈی کے 4 ،عام آدمی پارٹی کے 3اور ایم ڈی ایم کے 1۔
مجموعی طور پر راجیہ سبھا میں شہریت ترمیم بل پاس کرانے کیلئے بی جے پی کے پاس نمبر مکمل ہے تاہم شیوسینا اور جے ڈی یو چاہے تو کھیل بگاڑ سکتی ہے ۔ شیوسینا تقریبا واضح کردیاہے کہ وہ راجیہ سبھا میں اس بل کی حمایت نہیں کرے گی ، جے ڈی یو کا رخ اب تک صاف نہیں ہوسکا ہے ۔ اے آئی ڈی ایم نے بھی کہاہے کہ ہم غور کررہے ہیں تاہم مخالفت کے تئیں رخ واضح نہیں ہوسکاہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں کے مکمل اراکین کی حاضری بھی ضروری ہے۔