متنازع شہریت ترمیمی بل آج راجیہ سبھا سے پاس ہوگیا ،شیوسینا کے اراکین نے ووٹ میں حصہ لینے کے بجائے واک آﺅٹ کیا ۔
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
راجیہ سبھا میں متنازع شہریت ترمیمی بل پر بحث کے دوران آج شیو سینا کے لیڈر اور ایم پی سنجے روات نے کہاکہ بی جے پی کی طرف سے کہاجارہاہے کہ جو اس بل کی مخالفت کرے گا وہ دیش دروہی ہے ، شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرنے والے پاکستان کی زبان بول رہے ہیں ۔یہ کیوں کہاجارہاہے کیا یہ پاکستان کی اسمبلی ہے اور اگر پاکستان کی زبان سرکار کو پسند نہیں ہے تو پھر ایکشن لے ،سرکار بہت طاقتور ہے پاکستان کو ختم کرے ۔ سنجے راوت پارلمینٹ میں جب یہ بول رہے تھے تبھی پیچھے سے کسی ایم پی نے کہاکہ کہیے ہم بھی ساتھ دیں گے چناں چہ سنجے راوت نے اپنی تقریر میں اسے بھی شامل کرلیا اور کہا ! ہاں پاکستان کو ختم کیجئے ہم بھی ساتھ دیں گے ۔
واضح رہے کہ متنازع شہریت ترمیمی بل آج راجیہ سبھا سے پاس ہوگیا ،شیوسینا کے اراکین نے ووٹ میں حصہ لینے کے بجائے واک آﺅٹ کیا ۔






