آسام: شہریت ترمیمی بل کے خلاف مشتعل مظاہرین کا بی جے پی کے آفس پر حملہ 






آسام کے الگ الگ شہروں میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرین نے وزیر اعلیٰ کے آفس اور بی جے پی رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر حملے کیے۔ احتجاج و مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے فوج نے کئی علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ہے ۔

ریاست آسام میں شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کے خلاف جاری احتجاج و مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے فوج نے کئی علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ہے اور حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے پانچ ہزار سے زائد نیم فوجی دستہ کے جوانوں کی 24 ٹکڑیوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔مظاہرین نے وزیر اعلی سروانند سونووال کے آفس پر پھراؤ کیےاس سے قبل بدھ کو مظاہرین نے تقریبا سوا چھ بجے نافذ کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کی اور ڈبرو گڑھ میں وزیر اعلی سروانند سونووال کی رہائش گاہ پر بھی حملہ کیا۔ مظاہرین نے کئی مقامات پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر حملے کیے اور سونووال کی رہائش گاہ پر پتھراؤ بھی کیا۔ نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین نے چبووا اور پنی ٹولہ ریلوے اسٹیشن کو اپنا نشانہ بنایا اور مظاہرین کے انتہائی مشتعل ہو جانے کی وجہ سے ڈبرو گڑھ اور گوہاٹی میں درمیان ٹریفک کو ملتوی کر دیا گیا۔رپورٹوں کے مطابق گوہاٹی کے لچت نگر علاقہ میں پولیس کی فائرنگ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر آج کی شام سات بجے تک انٹرنیٹ خدمات بند کر دی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *