شہریت ایکٹ کے خلاف مظاہروں کو دیکھتےہوئے یوپی کے سبھی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ






شہریت قانون کو لے کر اتر پردیش میں ہنگامہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبا پرتشدد مظاہرے کر رہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے اے ایم یو نے 5 جنوری تک چھٹی کا اعلان کر دیا ہے اور دوسری طرف لکھنو کے جامعہ ندوۃ العلماء کے طلبا نے بھی خوب مظاہرہ کیا۔ علی گڑھ، سہارنپور اور میرٹھ وغیرہ میں انٹرنیٹ پر پہلے سے ہی پابندی لگی ہوئی ہے اور اب خبر ملی ہے کہ اتر پردیش کے سبھی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ جانکاری ڈی جی پی او پی سنگھ نے میڈیا کو دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *