طلبہ و طالبات کے خلاف پولس کا ظالمانہ سلوک شرمناک: انیس الرحمن قاسمی






طلبہ و طالبات کے خلاف پولس کا ظالمانہ سلوک شرمناک: انیس الرحمن قاسمی

پھلواری شریف: (ملت ٹائمز) شہریت ترمیمی قانون 2019 اور این آر سی (NRC) کے خلاف پورا ملک سراپا احتجاج بنا ہوا ہے۔ یہ قانون آئین کی کھلی خلاف ورزی اور ملک کی سا لمیت کے لیے خطرناک ہے۔ پورا ملک وطن عزیز کی سیکولر شناخت اور سالمیت کی حفاظت کے لیے سڑکوں پر ہے۔اس ملک کا مستقبل طلبہ وار نوجوان لڑکے لڑکیاں پیش پیش ہیں۔ احتجاج ہر بھارتی شہری کا قانونی حق ہے؛ لیکن افسوس اس بات پرہے کہ احتجاج کرنے والے طلبہ وطالبات کو پولس اپنی بربریت اورظلم کا شکار بنارہی ہے۔ ہماری پولس ہماری حفاظت کے لیے ہے؛ لیکن پولس اپنا فرض بھول کر نہتے اور معصوم طلبہ و طالبات پر ظلم و زیادتی کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ پولس نے دور غلامی کی تاریخ دہرائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولس کی اس بربریت، ظلم اور تشدد کی کاررائی میں کئی جانیں گئی ہیں، جب کہ زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کو نشانہ بنایا جانا انتہائی شرمناک ہے۔ اس ملک کا سرشرم سے جھک گیا ہے۔ مولانا قاسمی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور وار پولس والوں کے خلاف قتل کا مقدمہ چلاکر انہیں گرفتار کیا جائے۔ مولانا قاسمی نے تمام احتجاج کرنے والوں کی شتائس کرتے ہوئے ان سے پرامن احتجاج کی اپیل کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *