پل پل نیوز کے نمائندہ محمد شارق کی پولس نے کی پٹائی، آئی ڈی کارڈ بھی پھاڑ دیا اور موبائل توڑ دیا 






نئی دہلی: (ملت ٹائمز) دہلی پولس نے کل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کے ساتھ ظلم وبربریت کی انتہاءکرنے اور ان پر فائرنگ کرنے کے ساتھ صحافیوں کے ساتھ بھی نہ صرف بدسلوکی کی ہے بلکہ ان پر بھی لاٹھی چارج کیا ہے ۔ بی بی سی کی صحافی بشری شیخ کے ساتھ جہاں پولس نے بدسلوکی اور بدتمیزی کی وہیں پولس نے معروف یوٹیوب چینل پل پل نیوز کے نمائندہ محمد شارق کی بھی پٹائی کی ۔

تفصیلات کے مطابق محمد شارق جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ کے ساتھ پولس کی بربریت کی رپوٹنگ کررہے تھے تبھی پولس اہلکار نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی ، بھدے جملوں کا استعمال کیا ، پریس آئی ڈی کارڈ چھین کر پھاڑ دیا ،موبائل چھین کر توڑ دیا اور لاٹھی سے پٹائی بھی کی ۔ محمد شارق کے جسم پر زخم کے متعدد نشانات ہیں ،فوری طور پر محمد شارق کو الشفاءہسپتال میں ایڈمٹ کیاگیا جہاں علاج ہوا ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *