شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مانوکے طلبہ کا احتجاج ۔ میڈیا کے داخلہ پر پولس نے لگائی پابندی

صبح سے میڈیا اہلکار یونیورسیٹی میں جاکر بچوں کے احتجاج کو کوریج دینا چاہ رہے ہیں لیکن پولس اجازت نہیں دے رہی ہے

حیدر آباد (سیف الرحمن )
جامعہ ملیہ اسلامیہ ،جے این یو ،دہلی یونیورسیٹی اور ملک کے دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی حیدر آباد کے طلبہ وطالبات بھی متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ اور جامعہ اسٹوڈینٹ کے ساتھ ہوئی پولس بربریت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں تاہم پولس نے اس احتجاج کو دبانے کی کوشش کررہی ہے اور کیمپس میں میڈیا اہلکار کے داخلہ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ مانو کے دراوزے کے باہر بڑی تعداد میں پولس اہلکار تعینات ہیں اور آنے جانے والوں پر سخت نظر ہے ۔ صبح سے میڈیا اہلکار یونیورسیٹی میں جاکر بچوں کے احتجاج کو کوریج دینا چاہ رہے ہیں لیکن پولس اجازت نہیں دے رہی ہے ۔ اس دوران اسٹوڈینٹ کے احتجاج میں یونیورسیٹی کے اساتذہ بھی شریک ہوگئے ہیں ۔