زیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ دنوں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں جاری مسلمانوں کے احتجاج پر طنز کرتے ہوئے کہاتھا کہ ایکٹ کے خلاف جو لوگ احتجاج کررہے ہیں انہیں ان کے کپڑوں سے پہچانا جاسکتاہے
نئی دہلی( ملت ٹائمز)
وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ جس لباس پر آج وزیر اعظم طنز کررہے ہیں اور جس کی تحقیر کررہے ہیں انہیں اس کے بارے میں معلوم ہونا چاہیئے کہ یہ وہی لباس ہے جسے پہن کر مہاتماگاندھی ، شہید اشفاق اللہ خان ، رام پرساد بسمل ، بھگت سنگھ ، مولانا ابوالکلام آزاد ، پنڈٹ جواہر لال نہروں اور دیگر مجاہدین آزادی نے انگریزوں کے خلاف محاذ کھولاتھا اور اسے بھارت چھوڑنے پر مجبو ر کردیاتھا ۔یہ لباس کوئی معمولی نہیں ہے بلکہ اس نے ہندوستان کی تاریخ رقم کی ہے ۔ آزاد ہندوستان کی تاریخ اور تعبیر اس کے بغیر نامکمل ہے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ دنوں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں جاری مسلمانوں کے احتجاج پر طنز کرتے ہوئے کہاتھا کہ ایکٹ کے خلاف جو لوگ احتجاج کررہے ہیں انہیں ان کے کپڑوں سے پہچانا جاسکتاہے ۔






