نئی دہلی: (ملت ٹائمز) شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف اوکھلا کے کالندی کنج روڈ پر گذشتہ پانچ دنوں سے مسلسل شب روز احتجاج جاری ہے جہاں مسلمان اور دیگر برادان وطن حکومت سے سی اے اے اور این آرسی کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ کالندی کنج روڈ جامعہ نگر علاقے کے شاہین باغ میں واقع ہے ۔ یہ سڑک دہلی اور نوئیڈا کو جوڑتی ہے اور اسی بنیاد پر اس کی بہت اہمیت ہے تاہم گذشتہ پانچ دنوں سے مسلمان اور دیگر ہندوستانی عوام یہاں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور رات ودن لگاتار احتجاج کررہے ہیں ۔
ملت ٹائمز کے نمائندہ منور عالم نے آج رات وہاں جاکر لائیو رپوٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایاکہ عوام مسلسل احتجاج کررہے ہیں ۔شدید ٹھنڈی کے باوجود سڑکوں پرلوگ بیٹھے ہوئے ہیں ،خاص بات یہ ہے کہ خواتین بھی بڑی تعداد میں دیر رات ہوجانے کے باوجود احتجاج میں شریک ہیں اور ان کا مانناہے کہ جب تک سرکار سی اے اے قانون واپس نہیں لے گی ہم اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے ۔ مظاہرین نے ملت ٹائمز سے یہ بھی کہاکہ ہم پرامن احتجاج کررہے ہیں ، سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہونچارہے ہیں اس لئے میڈیا ہمارے احتجاج کو کوریج نہیں دے رہی ہے تاہم ہماری لڑائی جاری رہے گی ۔
ملت ٹائمز کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پر دیکھیں اس احتجاج کی مکمل رپوٹ

Leave a Reply