عالم اسلام کے مشہور فکر اور مورخ فواد سیزگین کی شخصیات اور خدمات پر 21 دسمبر سے دورزہ بین الاقوامی سمینار کا آغاز 






 نئی دہلی: (ملت ٹائمز) عالم اسلام کے مشہور مفکر ،دانشوراور مورخ فواد سیزگین کی شخصیت ، خدمات اور افکار پر معروف تھنک ٹینک ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز کے زیر اہتمام کانسٹی ٹیوشن کلب دہلی میں 21″، 22دسمبر کو دورزہ انٹرنیشنل سمینار منعقد ہورہاہے جس میں ترکی کے معروف دانشور نکیمیڈن اردگان ، ڈاکٹر سلیم ارگن ، مشہور مفکر بلنٹ الین ، پروفیسر ڈاکٹر مصطفے شین ، پروفیسر ڈاکٹر مظہر باغل، سعودی عرب کے مشہور دانشور ڈاکٹر علی ابراہیم ایچ نملاش ، پروفیسر ابراہیم محمد ، جرمنی کے مشہور مسلم رہنما ڈاکٹر زاہد ازکان رشید ، مولانا سعید الرحمن اعظمی مہتمم دارالعلوم ندوة العلماءلکھنو ، پروفیسر اختر الواسع وائس چانسلر مولانا آزاد یونیورسیٹی جودھپور سمیت متعدد اہم قومی و بین الاقوامی شخصیات کی شرکت ہورہی ہے ۔ آئی او ایس کے چیئر مین ڈاکٹر محمد منظور عالم افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

فواد سیزگین کا تعلق ترکی سے تھا عالم اسلام کے درمیان فکر سازی ،یورپ کے اعتراضات کا جواب ، اسلامی علوم کی موجودہ حالات کے مطابق ترجمانی اور اس جیسے ان کے بے شمار تجدیدی کارنامے ہیں ۔ ان کی اسی عظیم اور بے مثال خدمات کے سبب آئی او ایس نے ان کی شخصیات اور خدمات پر دورزہ سیمنار کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے ۔ سمینار کے کنوینر عطاءالرحمن نے اہل علم سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *