پھلواری شریف22دسمبر(پریس ریلیز)
گزشتہ15دسمبر2019کو ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن اورآل انڈیا ملی کونسل کی مشترکہ میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ تجویز پاس ہوئی کہ کالے قانون سی اے اے(CAA)کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ درج کرایا جائے،چنانچہ فاؤنڈیشن کے آفس سکریٹری مولانا محمد رضاء اللہ قاسمی کی اطلاع کے مطابق گزشتہ19دسمبر2019کو آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر اورفاؤنڈیشن کے چیرمین مولانا انیس الرحمن قاسمی اورانیس ایجوکیشنل اینڈ ویلفئرٹرسٹ کے تحت اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ داخل کیا ہے۔مولانا انیس الرحمن قاسمی کی طرف سے مشہور وکیل جناب اعجاز مقبول مقدمہ کی پیروی کریں گے،اس مقدمہ کا نمبر46214/19ہے۔