ووٹوں کی گنتی کے لئے کل 1478 ٹیبل لگائے گئے ہیں۔ ہٹیا اسمبلی حلقے میں ووٹوں کی گنتی کے لئے سب سے کم 14 ٹیبل جبکہ سرائے کیلا سیٹ کے لئے سب سے زیادہ 26 ٹیبل لگائے گئے ہیں۔
رانچی: جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی جاری گنتی میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے امیدوار ہیمنت سورین برہیٹ میں اپنے نزدیکی حریف بھارتیہ جنتاپارٹی کے سمون مالٹو سے جہاں 1672ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں وہیں دمکا میں وہ بی جے پی کے لوئن مرانڈی سے 6329 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔
ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق، ریاست کی 81 سیٹوں کے لئے جاری ووٹوں کی گنتی کے شروعاتی مرحلے میں سورین کو برہیٹ سیٹ پر 6698 ووٹ حال ہوئے ہیں وہیں ان کے نزدیکی حریف بی جے پی کےسمون مالٹو کو 5026 ووٹ ملے ہیں۔ حالانکہ سورین دمکا سیٹ پر بی جے پی کے ڈاکٹر مرانڈی سے 6329 ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔ دمکا میں ڈاکٹر مرانڈی کو جہاں 13977 ووٹ ملے وہیں سورین کو5620 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2014 کے اسمبلی الیکشن میں بھی سورین نے دمکا اور برہیٹ سیٹ سے الیکشن لڑا تھا لیکن جہاں وہ برہیٹ سے جیتے وہیں دمکا سے ہار گئے تھے۔ اس الیکشن میں بھی سورین کو بی جے پی امیدوار ڈاکٹر لوئس مرانڈی نے 4914 ووٹ کے فرق سے ہرا دیا تھا۔

Leave a Reply