جھارکھنڈ میں اویسی کی پارٹی کو نہیں ملی کامیابی ۔تاہم آپ ، بی ایس پی، سی پی آئی اور ٹی ایم سی جیسی پارٹیوں سے زیادہ ملاووٹ

رانچی (ملت ٹائمز)
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے تقریبا پندرہ سیٹوں پر اپنا امیدوار کھڑا کیالیکن انہیں ایک بھی سیٹ پر کامیابی نہیں ملی ۔تاہم ووٹ فیصد کے اعتبار سے پارٹی کی کارکردگی عام آدمی پارٹی ، بی ایس پی ، ٹی ایم سی ،سی پی آئی وغیرہ سے بہتر رہی ۔ مجلس کو جھارکھنڈ1.11ووٹ ملاجبکہ عام آدمی پارٹی کو 0.24 فیصد ، ٹی ایم سی کو 0.29 ۔ سی پی آئی کو 0.40 فیصد ووٹ ملاہے ۔
جھارکھنڈ میں میں کانگریس اتحاد کو 46 سیٹوں پر جیت ملی ہے جبکہ بر سر اقتدار جماعت بی جے پی کو 25 سیٹوں پر جیت ملی ہے ۔
اسد الدین اویسی شکست پر کہاکہ ہم جیتنے نہیں گئے تھے بلکہ کام کرنے گئے تھے اور اپنی پارٹی کو وہاں مضبوط کررہے ہیں ۔ انشا ءاللہ آئندہ مرتبہ بہار کی طرح ہمیں وہاں بھی جیت ملے گی ۔