سی اے اے اور این آر سی کے خلاف شاہین باغ میں عورتوں نے سنبھالا مورچا 16 دنوں سے وہاں دن رات ہو رہا ہے احتجاج

نئی دہلی(ملت ٹائمز ) شاہین باغ میں پر امن احتجاج 16 ویں دن میں داخل ہونے کو ہے شہریوں نے شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ قومی شہری اندراج (این آر سی )کے خلاف آواز اٹھائی یہ احتجاج 15دسمبر کو اس وقت شروع ہوا جب جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس کے اندر دہلی پولیس داخل ہوئی تھی تب سے یہ دھرنا مسلسل جاری وساری ہے ۔
مظاہرین کا وہیں پر سونا اور کھانا پینا ہوتا ہے کافی تعدادمیں وہاں پر لوگ ہیں زیادہ عورتیں اور بچے ہیں اس تیز سردی میں صرف ایک چادر کے سہارے جو کہ ان کے سروں پر شامیانہ نما ہے ان کا رہنا سہنا ہے جو لوگ وہاںپر احتجاج میں شامل ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم ہندوستان کے آئین کو بچانے کے لئے جمع ہیں اور جو یہ بل یہ پاس ہوا ہے اور یہ بل اب ایکٹ بن چکا ہے ہندوستانی آئین کے خلاف ہے اور ہم اس کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے ۔