نئی دہلی( آئی این ایس انڈیا )
سی آر پی ایف نے پیر کو کہا کہ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے لکھنو کے حالیہ دورے کے دوران ان کی سیکورٹی کو لے کر کوئی چوک نہیں ہوئی۔ علاوہ ازیں فورس نے پرینکا گاندھی پرا سکوٹر پر واپس بیٹھ کر سفر کر، سیفٹی معیارات کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا۔پرینکا گاندھی کو ملی ’زیڈ پلس‘ سیکورٹی کے تحت انہیں مسلح کمانڈوز مہیا کرانے والے فورس نے ایک بیان میں کہا کہ کانگریس لیڈر نے بغیر پیشگی اطلاع دیئے سفر کی وجہ سے سیکورٹی کے انتظامات پہلے سے نہیں کئے جا سکے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے سفر کے دوران انہوں نے بغیر نجی سیکورٹی افسر کے، اس سویلین گاڑی کا استعمال کیا جس گاڑی کا استعمال کیا ، بلیٹ پروف نہیں تھی۔بیان کے مطابق پرینکا نے اسکوٹی پر لفٹ لی، وہ اسکوٹی پر پیچھے بیٹھ کر چلی گئیں۔سی آر پی ایف نے کہا کہ سیکورٹی رکاوٹ کے باوجود اس نے کانگریس لیڈر کو کافی سیکورٹی مہیا کرائی۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ سیکورٹی حاصل یافتہ شخص کو سیکورٹی میں اس طرح گزر جانے کی اطلاع دے دی گئی ہے اور انہیں کافی سیکورٹی یقینی بنانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی 28 دسمبر کو لکھنو¿ میں تھیں اور انہوں نے الزام لگایا کہ مقامی پولیس نے ان کے سیکورٹی اہلکاروں کو دھکے دیں اور انہیں آگے نہ جانے کی دھمکی دی گئی ۔






