نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)
مرکزی حکومت کے حفظان صحت سروے میں اندور کو مسلسل چوتھی بار بھارت کا سب سے صاف شہر منتخب کیا گیا۔سروے کے نتائج منگل کو اعلان کئے گئے پہلی سہ ماہی (اپریل سے جون) کے نتائج میں بھوپال دوسرے مقام پر رہا، جبکہ دوسری سہ ماہی (جولائی-ستمبر) کے نتائج میں راج کوٹ نے دوسرا مقام حاصل کیا۔پہلی سہ ماہی میں صورت کو اور دوسری سہ ماہی میں نوی ممبئی کو تیسرا مقام ملا۔






