سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران ائمہ مساجد اور مسلم دانشوران کے ایک وفد نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا








نئی دہلی: (ایم این این) قومی دار الحکومت دہلی میں ائمہ اور مسلم دانشوروں پر مشتمل ایک وفد جلد وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔

امام آرگنائزیشن آف انڈیا کے چیف امام عمیر الیاسی نے ایک ویب چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریت قانون کے خلاف احتجاجیوں کے درد کا اظہار کرنے کےلیے مسلم دانشوران کا ایک وفد وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرے گا۔امام عمیر الیاسی نے شہریت قانون سے اختلاف پر کوئی بات نہیں کہی تاہم انہوں نے متنازعہ قانون کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو جمہوریت سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کی آواز کو وزیراعظم تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔دلچسپ بات یہ رہی کہ امام عمیر نے پرتشدد احتجاج اور پولیس کی بربریت پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی حالات رونما ہورہے ہیں اس سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔عمیر الیاسی نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کچھ نہ کچھ حل نکلنے کی امید کا اظہار کیا۔واضح ہو کہ عمیر الیاسی نے متنازعہ شہریت قانون کے خلاف ہورے کسی بھی مظاہرے شرکت نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے سی اے اے کے خلاف کوئی بیان جاری کیا۔

واضح رہے ہے کہ 2014 میں میں پہلی مرتبہ جب نریندر مودی وزیر اعظم بنے تھے اس وقت مسلمانوں کی طرف سے سب سے پہلے جس وفد نے ملاقات کی تھی اس کی سر براہی عمیر الیاسی نے ہی کی تھی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *