شہریت ترمیمی ایکٹ کو لے کر پورا ملک سراپا احتجاج مگر امت شاہ کی رعونت میں کوئی تبدیلی نہیں، کہا – سی اے اے پر حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی 








مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجستھان کے شہر جودھپور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘چاہے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوجائیں لیکن حکومت سی اے اے کے فیصلے پر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں راجستھان کے شہر جودھپور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘حکومت شہریت ترمیمی قانون کے اپنے فیصلے پر قائم ہے اور رہے گی چاہے تمام سیاسی جماعتیں متحد کیوں نا ہوجائیں حکومت کا فیصلہ تبدیل ہونے والا نہیں ہے۔

جلسے میں انہوں نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر آپ (راہل گاندھی) نے قانون پڑھا ہے تو پہلے سی اے اے کے بارے میں پوری معلومات حاصل کریں اور اگر قانون نہیں پڑھا ہے تو میں اٹلی کی زبان میں ترجمہ کروا کے دینے کے لیے تیار ہوں۔

امت شاہ نے مزید کہا کہ ‘میں کانگریس، ممتا بنرجی، سماجوادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی غرض کہ تمام حزب اختلاف جماعتیں جو سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں، انہیں چیلینج کرتا ہوں کہ وہ ثابت کریں کہ شہریت ترمیمی قانون سے اقلیتوں کا نقصان ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر تمام حزب اختلاف جماعتیں متحد ہوجائیں تب بھی بھارتیہ جنتا پارٹی شہریت ترمیمی قانون کے اپنے فیصلے پر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *