سالوں سے چل رہے جنسی ریکیٹ کا پولیس نے کیا پردہ فاش ڈائریکٹر و کئی افراد ہوئے گرفتار کیا








گھوسی سے مظفر الاسلام کی رپورٹ

گھوسی / مئو: کوتوالی کے علاقہ کے بوجھی مارکیٹ واقع برسوں سے چلائے جانے والے جنسی ریکیٹ کو پولیس نے جمعہ کے روز اسکے راز کو فاش کر دیا۔ جس میں ڈائریکٹر سمیت چار لڑکیوں اور چار لڑکوں کو گرفتار کیا گیا۔ موقع سے سات سیل فونز ، بڑی مقدار میں بیئر کین ، کنڈومز ، طاقتور دوائیں وغیرہ برآمد ہوئی ہیں۔ مین روڈ پر واقع پولیس چوکی سے کچھ میٹر کے فاصلے پر بےباک عورتیں و سفید پوشوں کے سرپرستی میں سالوں سے چل رہے جسم فروشی اور آئے دن درجنوں لڑکے و لڑکیاں آتے جاتے رہتے تھے۔

چنانچہ موقع سے پولیس نے ڈائریکٹر و چار لڑکے و چار لڑکیاں شامل ہے

 سی او گھوسی ابیون کنونوجیہ اور کوتوال پرمانند مشرا کی سربراہی میں خواتین پولیس و پولیس اہلکاروں کے ذیعے گھنٹوں آپریشن کے دوران گرفتار کرنے میں کامیاب رہے. اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو دبنگ ڈائرکٹر بہت ہی بااثر ہے ، اس کی شکایت گزشتہ کچھ مہینوں پہلے بھی پولیس سے کی گئی تھی لیکن شکایت کے بعد بھی کوئی ایکشن اس کے خلاف نہیں لیا گیا جس بنا پر پوری مارکیٹ میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔

لہٰذا پولیس نے گرفتار افراد کو دیر شام تک ہیڈ کوارٹر بھیج دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *