اپنی بیباکی، صاف گوئی اور حالات حاضرہ پر کالم نویسی کیلئے وہ خصوصی طور پر جانے جاتے ہیں
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
وزرات اطلاعات ونشریات نے عالمی یوگا دیوس میڈیا سمان سال 2019 کیلئے روزنامہ راشٹریہ سہاراکے سینئر صحافی ڈاکٹر عبد القادرشمس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزرات اطلات ونشریات نے ڈاکٹر عبد القادرشمس کو ایک خط بھیج کر یہ اطلاع دی ہے کہ اے وائی ڈی ایم سی سال 2019 کیلئے آپ کا انتخاب عمل میں آیاہے ۔ 7 جنوری 2020 کو نیشنل میڈیا سینٹر میں مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات پرکاش جاویڈ کر ہاتھوں یہ اعزا ز آپ کو دیاجائے گا ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عبد القادرشمس ہندوستان کے مشہور صحافیوں میںسے ایک ہیں ۔ بہار کے ارریاضلع سے ان کا تعلق ہے اور گذشتہ بیس سالوں سے روزنامہ راشٹریہ سہارا میں ادارتی عملہ میں اپنے فرائض نبھارہے ہیں ۔ اس دوران وہ دسیوں کتاب بھی لکھ چکے ہیں جن میں کئی کتابوں کو متعدد اداروں سے ایوارڈ مل چکاہے ۔ دارالعلوم دیوبند سے فراغت کی بعد انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے ۔اپنی بیباکی، صاف گوئی اور حالات حاضرہ پر کالم نویسی کیلئے وہ خصوصی طور پر جانے جاتے ہیں ۔






