ممبئی: ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا سے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی قیادت میں آج سے گاندھی شانتی یاترا کا آغاز ہوگیا ہے۔ یاترا کو ہری جھنڈی دکھانے کے لیے این سی پی کے سربراہ شرد پوار، بہوجن ونچت اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر سمیت دیگر رہنما موجود رہے۔
ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ‘گاندھی شانتی یاترا’ کے دوران گیٹ وے آف انڈیا پر این سی پی کے چیف شرد پوار، سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا، ونچت بہوجن اگھاڑی کے پرکاش امبیڈکر اور دیگر قائدین نے شہریت ترمیمی قانون و این آرسی کے خلاف ایک یاترا شروع کی ہے جو ملک کی کئی ریاستوں سے ہوکر گزرے گی اور ملک میں جاری بحرانی کیفیت کو دور کرنے کی کوشش کرے گی اور آپسی بھائی چارے کا پیغام عام کرے گی۔
‘گاندھی شانتی یاترا’

Leave a Reply