حق کےماننے والوں کو ہمیشہ دبایا اور ستایاجاتاہے:مفتی محفوظ الرحمن عثمانی واپی گجرات کی جامع مسجد میں جمعہ سے قبل خطاب

حق کی خاصیت یہی ہے کہ وہ بلندی کی طرف جاتاہے. باطل پستی کی طرف جاتاہے. حق کےماننے والوں کو ہمیشہ دبایا اور ستایاجاتاہے. جتنا حق کودبایاجاتاہےحق ابھرتاہی ہے. حق اور سچ قربانی. جذبہ صالح اور استقلال اور استحکام چاہتا ہے یہ باتیں معروف عالم دین ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی ومہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدہوبنی سپول بہار نےجی آئ ڈی سی جامع مسجد واپی گجرات میں جمعہ سے قبل خطاب میں کہا. انہوں نے کہا کہ آج بھی حضرت ابوبکر صدیق.حضرت عمرفاروق. حضرت عثمان غنی. حضرت علی مرتضیٰ. حضرت حسن. حسین. سیدنا بلال.حضرت مصعب بن عمیر. حضرت صہیب رومی. سلمان فارسی اور دیگرحضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کانام زندہ و تابندہ ہے. ان کومٹانے اور دبانےکی ہرممکن کوشش کی لیکن وہ جانثار صحابہ حق کےلئے مال جان اورہرطرح کی قربانی دی کبھی باطل سےسمجھوتہ نہیں کیا.یہی وجہ ہےکہ وہ کامیاب ہوئے اور تاقیامت ان کاکردار باقی رہےگا. اس موقع پر مفتی عثمانی نےمعلم انسانیت جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےطائف کاواقعہ بھی تذکرہ کیا اورکہاکہ جب نبی برحق پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کویہ یہ تکلیف. مشقت. اور پریشانی اٹھانی پڑی توہم ان کے وارثین ہیں. ہمیں ہرموقع پراسوہ نبوی کامطالعہ کرنی چاہیے اور اس پرعمل پیراہونی چاہیے.انہوں نےہجرت تذکرہ کیا اور کہا کہ حق کےماننے والوں پرایک ایسانازک وقت گذراکہ ان کی ہی زمین تنگ ہوگئ لیکن انہوں نے اپنا مشن اور مقصد زندگی سےسمجھوتہ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ ایک وقت وہ بھی آیاکہ باطل مٹ گیا اور ان کے سامنےسر جھکایا. معلوم یہ ہوا کہ انصاف کی جیت ہوتی ہے سچ کابول بالا ہوتاہے حق کاپرچم بلند ہوتا ہے.اس موقع پر مفتی عثمانی نےسیرت نبوی کی روشنی میں زندگی گذارنے کی تلقین کی. اورکہاکہ تعلیمات نبوی یہی ہے کہ دوسروں پرظلم نہ کیا جائے اور حدسےزیادہ ظلم سہابھی نہ جائے. واضح رہے کہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور ان کے خطاب سےفائدہ اٹھایا. حاجی اسماعیل منصوری. حاجی فیضان. شہاب الدین. مولانا محمد سعید مظاہری. الیاس بھائی. محمد شکیل.رفیق احمد. وغیرہ تھے. واضح رہے کہ کہ مفتی محفوظ الرحمن عثمانی ان دنوں گجرات اورمہارشٹرا کےدعوتی دورے پر ہیں ان کے ساتھ مفتی محمد انصار قاسمی اور قاری اکبرعلی عثمانی بھی ہیں.