کولکاتا (ملت ٹائمز)
دہلی کے شاہین باغ کی طرح کولکاتا کے پاک سرکس میدان میں بھی دن رات لگاتار متنازع شہریت قانون او ر این آرسی کے خلاف احتجاج شروع ہوگیاہے ۔ اس میدان میں شروع سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،روزانہ یہاں لوگ مختلف بینروں اور تنظیموں کے تحت سی اے اے ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کررہے تھے تاہم 10 جنوری سے یہاں عوام دھرنا پر بیٹھ گئے ہیں اور شاہین باغ کی طرح یہاں بھی خواتین پیش پیش ہیں اور وہی اس مظاہرے کی قیادت کررہی ہیں ۔
مظاہرہ میں شریک خواتین کا کہناہے کہ شاہین باغ کی خواتین نے ہمیں حوصلہ دیاہے اور انہیں کو مشعل راہ بناتے ہوئے ہم اب یہاں دھر نا پر بیٹھ گئے ہیں ۔ہم ان کا ساتھ دے رہے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ شاہین باغ کی خواتین خود کو تنہا نہیں سمجھے بلکہ پورے بھارت کی خواتین اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں ۔ جب تک سرکار سی اے اے اور این پی آر قانون واپس نہیں لے گی ہماری لڑائی اور جدوجہد جاری رہے گی ۔






