ذاکر نگر میں ایک ماہ سے خواتین نکال رہی ہیں کینڈ ل مارچ ۔ جب تک سرکار قانون واپس نہیں لے گی جاری رہے گا یہ پرامن احتجاج :خواتین

ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے یوٹیوب چینل پر تفصیلی رپوٹ پیش کی ہے اور وہاں پہونچ کر خواتین سے بات چیت کی ہے ۔ دیئے گئے لنک پر کلک کرکے دیکھیں ۔
نئی دہلی (شبینہ ناز ملت ٹائمز)
متنازع شہریت قانون اور این آرسی کے خلاف ملک بھر میں پروٹیسٹ اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس قانون کوپارلیمنٹ سے پاس ہوئے ایک ماہ کا وقت مکمل ہوچکاہے اور اس دوارن اس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ مسلسل بڑھتا جارہاہے ۔ ملک کے کچھ حصو میں روازنہ احتجاج ہورہاہے تو وہیں کچھ علاقوں میں پابندی کے ساتھ لگاتار احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ دہلی کے شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طر ح ذاکر نگر میں بھی خواتین روزانہ کینڈل مارچ نکالتی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق 15دسمبر 2019 سے اوکھلا کے ذاکر نگر میں ڈھلان روڈ پر روزانہ رات کے 8 بجے سے رات کے 11 بجے تک خواتین کینڈل مارچ نکالتی ہیں ۔ اس مارچ میں مرد اور چھوٹے چھوٹے بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں ۔ ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے خواتین نے بتایاکہ ہمار ا یہ پرامن احتجاج سی اے اے ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف ہے ۔ آئین کو بچانے اور دستور کی حفاظت کیلئے ہم احتجاج کررہے ہیں ۔ بھارت کی سب سے بڑی طاقت یہاں کا دستور ہے اور اب اس کو ختم کیا جارہاہے جسے بچانے کیلئے ہم سڑکوں پر نکلے ہیں ۔
ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے یوٹیوب چینل پر تفصیلی رپوٹ پیش کی ہے اور وہاں پہونچ کر خواتین سے بات چیت کی ہے ۔ دیئے گئے لنک پر کلک کرکے دیکھیں ۔