شاہین باغ پروٹیسٹ میں سبھی مذاہب کے رہنما نے یکجہتی کا انوکھامظاہرہ پیش کیا



ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں ۔ مسلمان قرآن خوانی کررہے ہیں ۔عیسائی بائبل کی تلاوت کررہے ہیں ۔ ہندو دھرم کے لوگ اپنے اعتبار سے پوجا پاٹ کررہے ہیں ۔ اور سکھ سماج کے افراد بھی مذہبی رسم ادا کررہے ہیں ۔
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
متنازع شہریت قانون اور این آرسی کے خلاف شاہین باغ میں احتجاج کا آج اٹھائیسواں دن ہے ۔ اس موقع سے پروٹیسٹ کے مقام پر تمام مذہبی رسومات کی ادائیگی کی گئی ۔ مسلمانوں نے قرآن خوانی کا اہتمام کیا ۔ عیسائیوں نے بائبل خوانی کی ۔ہندﺅوں نے ہون اور پوجاپاٹ کیا ۔سکھوں نے بھی اپنے طریقہ کے مطابق مذہبی رسم کی ادائیگی ۔
ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں ۔ مسلمان قرآن خوانی کررہے ہیں ۔عیسائی بائبل کی تلاوت کررہے ہیں ۔ ہندو دھرم کے لوگ اپنے اعتبار سے پوجا پاٹ کررہے ہیں ۔ اور سکھ سماج کے افراد بھی مذہبی رسم ادا کررہے ہیں ۔
یہ میسیج ہے کہ شاہین باغ کا پروٹیسٹ ہندوستانی عوام کا ہے ۔ تمام شہریوں کا ہے ۔ اس کا کسی مذہب ،سماج اور فرقہ سے تعلق نہیں ہے اور اس لڑائی میں ہندو مسلم سکھ عیسائی سبھی اسی طرح متحد او رایک ہیں جس طرح یہ سبھی انگریزوں کے خلاف متحد تھے ۔ سرکار نے انہیں توڑنے کی کوشش کی تھی ۔ لیکن یہ سب ایک ہوگئے ہیں ۔

واضح رہے کہ شاہین باغ میں سی اے اے اور این آرسی کے خلاف مظاہرہ مسلسل جاری ہے ۔ آج بارہ بجے کے قریب بی جے پی اور بجرنگ دل کے کچھ عناصر نے سریتا وہار میں ایک ریلی نکال کر پولس بریکیڈیرکو ہٹانے اور مظاہرہ ختم کرنے کی کوشش کی لیکن پولس نے انہیں ناکام بنادیا ۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *