مدرسہ ریاض العلوم مسجد فرقانیہ میں جلسہ دستار بندی کا انعقاد

ممبئی: (پریس ریلیز) گزشتہ کل شب کملا رامن نگر بیگن واڑی گونڈوی ممبئی جو کہ ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے علاقے کے قلب میں واقع ایک دینی وتربیتی درسگاہ مدرسہ ریاض العلوم مسجد فرقانیہ میں دستار بندی کا جلسہ منعقد ہوا، مدرسہ اپنی گزشتہ روایات پر پوری آن بان شان کے ساتھ رواں دواں ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسہ نے 24 حافظ کرام تیار کئے ملک معزز اور محترم شخصیت نے حفاظ کرام کی دستاربندی کا فریضہ انجام دیا دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا سلمان بجنوری نے مسلمانوں کو تعلق مع اللہ کی طرف متوجہ کیا، مولانا محمود دریابادی نے ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر عوام میں بیداری پیدا کی اور

مدرسہ کے مہتمم حضرت مولانا صغير أحمد صاحب نظامی نے مجمع کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ مدرسے نے اپنے قیام سے لے کر اب تک ہزاروں حفاظ پیدا کئے ہیں اور انشاءاللہ پیدا کرتا رہے گا، اور مہتمم صاحب بزرگوں کی برکات اور دعاؤں کو اپنی نسلوں میں باقی رکھنے کے لئے اپنی بیٹی کا نکاح مدرسہ کے سرپرست اور ملک کی ہر دل عزیز ہستی حضرت مولانا قاری سید حبيب صاحب باندوی دامت برکاتہم سے پڑھ وایا، آخر میں قاری سد حبیب صاحب کی دعا اور بڑے مجمع کی آمین کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں