نئی دہلی( آئی این ایس انڈیا)
ہر سال 26 جنور ی کو یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے۔ اس دن راج پتھ پر خوبصورت پریڈ بھی ہوتا ہے اور اس دوران ملک کے صدر اور وزیر اعظم موجود ہوتے ہیں۔ ہر سال یوم جمہوریہ کے پروگرام میں ایک مہمان خصوصی شامل ہوتے ہیں۔ اس سال برازیل کے صدر 26 جنوری 2020 کی یوم جمہوریہ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوں گے۔ برکس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے برازیل کے صدر کو یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی بننے کی دعوت دی تھی۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مختلف ریاستوں کی جھلکیاں بھی ہوتی ہیں، جھلکی میں ہر ریاست کے لوگوں کی خاصیت، ان کے لوک گیت اور آرٹ کی تصویر پیش کی جاتی ہے۔






