ذاکر نائیک کے الزام پر دگ وجے نے کہا ، حکومت جواب دے !

نئی دہلی ( آئی این ایس انڈیا)
کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر بڑا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاکر نائیک نے الزام لگایا ہے کہ کشمیر میں دفعہ 370 کی حمایت کو لے کر اس کے پاس ایک نمائندہ بھیجا گیا تھا۔دگ وجے سنگھ نے کہا کہ ذاکر نائیک نے الزام لگایا ہے کہ بھیجے گئے نمائندہ سے کہا گیا تھا کہ اگر وہ حکومت کے اس قدم کی حمایت کرتا ہے تو اس کے خلاف غداری کے تمام کیس واپس لے لئے جائیں گے۔ اس پر دگ وجے سنگھ بولے کہ اب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ان الزامات کا جواب کیوں نہیں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے الزام کی تردید کرنی چاہئے۔ اگر وہ نہیں کرتے تو یہی سمجھا جائے گا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا الزام صحیح ہے ۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں ہوئے بم دھماکے کے مجرمین میں سے ایک شخص نے ٹوئٹر پر ذاکر نائیک کو فالو کیا ہوا تھا، جس کی بنیاد پر کئی الزامات کے تحت ، جن میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کے مبینہ جرم کے تئیں ذاکر نائیک کیخلاف کاروائی کی گئی ۔2016 میں ذاکر نائیک ملائیشیا چلے گئے ۔ تب وہاں کی حکومت نے ذاکر نائیک نے مستقل طور پر رہنے کی اجازت دے دی تھی۔ آگے دگ وجے سنگھ نے کہا کہ یوپی کی پولیس آخر چاہتی کیا ہے، وہ سماجی کارکنوں سے کیوں کہہ رہی ہے کہ وہ مسلمانوں کا ساتھ نہ دے۔ انہوں نے NRC اور CAA پر کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی جب اپنا سرٹیفیکٹ نہیں دکھا پا رہے ہیں اور عوام سے شہریت کا ثبوت مانگ رہے ہیں۔