دیویندرسنگھ پرمودی ،امت شاہ اورڈوبھال خاموش کیوں :راہل گاندھی

کشمیر کے گرفتار ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو لے کر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاہے۔راہل گاندھی نے سوال کیا کہ پی ایم، وزیرداخلہ اور این ایس اے دیویندر سنگھ پر کیوں خاموش ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ چھ ماہ کے اندر فاسٹ ٹریک کورٹ میں سماعت ہونی چاہیے۔ اگر وہ مجرم پایا جاتا ہے تو اسے سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔ بتا دیں کہ دیویندرسنگھ کو پولیس نے 12 جنوری اتوار کو دو دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاہے کہ ڈی ایس پی دویندرسنگھ نے اپنے گھر میں تین ایسے دہشت گردوں کو اپنے گھر میں پناہ دی اور انہیں دہلی لے جاتے ہوئے پکڑا گیا جن کے ہاتھ ہندوستانی شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔اس معاملے کی جانچ چھ ماہ کے اندر فاسٹ ٹریک کورٹ کی طرف سے کیا جانا چاہیے۔ اگر وہ مجرم پایا جاتا ہے تو اسے بھارت کے خلاف غداری کے لیے سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔ٹویٹس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے ایک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں چار سوال پوچھے گئے ہیں۔اس میں پوچھا گیا ہے کہ دویندر سنگھ معاملے میں وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور این ایس اے کیوں خاموش ہیں۔دوسراسوال یہ ہے کہ پلوامہ حملے میں دویندر سنگھ کاکیاکردارتھا۔تیسرا سوال ہے کہ اس نے کتنے دوسرے دہشت گردوں کی مددکی ہے۔ چوتھا سوال ہے کہ اسے کون اور کیوں بچا رہا تھا؟