ارریہ کے سابق رکن پارلیامنٹ سرفراز عالم نے کہا کہ ارریہ کی عوام نے ہر ظلم اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی
ارریہ سے معراج خالدکی رپوٹ
ملت ٹائمز:راجد کے ضلعی کارکنان کی جانب سے بعد نماز جمعہ ارریہ کالج میدان ارریہ میں بدعنوانی، بے روزگاری، بڑھتے جرائم کے ساتھ متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ این پی آر و این آر سی کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بہار کے سابق نائب وزیر اعلی وحزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو۔ مشہور شاعر عمران پڑتاپ گڈھی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ بہار کی نتیش حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پلٹو چاچا کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں کہتے ہیں ہم این آر سی نافذ نہیں کرنے دیں گے اس پہلے وہ دونوں ایوانوں میں این آر سی کے پہلے اسٹیپ (CAB) کی حمایت کر دیتے ہیں وہ کہتے ہیں ہم این آر سی نافذ نہیں کرنے دیں گے لیکن وہ این آر سی کی شاخ NPR کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیتے ہیں اب جنتا پوری کھیل کو سمجھ چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم لڑیں گے ہمیں لڑنا ہے کسانوں کی فصل اور آنے والی نسل کیلئے ہمیں لڑنا ہے ہندوستان کے آئین ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو بچانے کیلئے یاد رکھئے ہم اس ملک کے اصل باشندہ ہیں ہم نہ باہر جائیں گے اور نہ اپنی شہریت ثابت کریں کیوں کہ ہمارا ووٹر کارڈ ہی ہماری شہریت کا ثبوت ہے اگر ہمارا ووٹر کارڈ ہماری شہریت کا ثبوت نہیں تو آپ اپنی سرکار کو جائز ٹھرانے کا ثبوت پیش کریں یاد رکھئے ملک اور ماں بدلے نہیں جاتے اور ملک اور ماں دونوں ہی اپنی عوام اور اپنے بچوں کیلئے خیر خواہ ہوتے ہیںانہوں مزید کہا کہ اگر لالو جی کمل چھاپ صابن سے آج نہالیں تو انہیں آج ہی دیش بھکتی کی سرٹیفیکٹ مل جائے گی
عمران پڑتاپ گڈھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی اے اے این پی آر این آر سی کے خلاف اس وقت پورے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے اور شاہین باغ میں خواتین اور چھوٹے بچے سرد لہر کی قہر کو سہتے ہوئے ایک ماہ سے زائد دنوں سے اس کالے قانون کی واپسی کیلئے احتجاجی مظاہرہ پر بیٹھی ہوئی ہیں مگر فرقہ پرست حکومت کا ایک فرد بھی ان کے احوال جاننے کی کوشش نہیں کی انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی صرف مسلمان کی نہیں بلکہ ہندو¿ں دلتوں اور مہادلتوں اور خط افلاس سے نیچے کی زندگی بسر کرنے والے لوگوں کی لڑائی حکومت سے ہے
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس لڑائی کو پورے اتحاد کے ساتھ لڑنا ہوگا کیونکہ یہ حکومت جب طلبائ و طالبات پر شکنجہ کسنے کیلئے اپنی پولیس کا غلط استعمال کر سکتی ہے تو عام لوگوں کے ساتھ کیا کرے گی سوچ سکتے ہیں اس لئے پوری اتحاد کے ساتھ ہم یہ لڑائی آخری سانس تک لڑتے رہیں گے
راجد کے راجیہ سبھا رکن و کٹیہار میڈیکل کالج کے بانی احمد اشفاق کریم نے کہا وزیر اعظم و زیر داخلہ کی باتوں میں تضاد ہے دونوں کھلے عام عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں جنتا کو تذبذب میں ڈال کر حکومت کو بھاری نقصان کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے
جوکی ہاٹ سے راجد کے رکن اسمبلی شہنواز عالم نے کہا کہ یہ سیاہ قانون ہمیں توڑنے کیلئے لایا گیا تھا لیکن اس قانون نے ہمیں جوڑ دیا آج لوگ مذہب ومسلک سے اوپر اٹھ کر آئین کی حفاظت کیلئے مشترکہ طور پر اپنی قربانیاں پیش کر رہے ہیں
ارریہ کے سابق رکن پارلیامنٹ سرفراز عالم نے کہا کہ ارریہ کی عوام نے ہر ظلم اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔سلیم پرویز نے کہا سیمانچل والوں اس احتجاج کی چنگاری کو سلگاتے رہنا جلاتے رہنا بجھنے نہیں دینا کیونکہ مرکز میں ایسے لوگ تخت نشین ہے اگر اسے احسان فراموش کہوں تو زیادتی نہیں ہوگی۔نرپت گنج رکن اسمبلی انل کمار یادو نے کہا کہ بی جے نے اپنے جھوٹے وعدوں اور لالچ سے دیکر عوام سے ووٹ حاصل تو کرلی لیکن عوام کا بی جے پی کو ووٹ دینا گناہ عظیم تھا۔






