شاہین باغ : عورتوں نے کہا ہم تمہاری ماں اور بہن کو دیں گے 5000 بھیج دو یہاں

شاہین باغ کی عورتوں نے دیا جواب کہا اتنے پیسے تو ہم اپنے گھر پرکام کرنے والے کو دے دیتے ہیں
شاہین باغ میں سی اے اے، این آر سی اور ان پی آرکے خلاف مسلسل احتجاج ہورہا ہے ہے اور اب یہ احتجاج صرف دہلی کے ہی شاہین باغ نہیں بلکہ ملک کے الگ الگ علاقوں میں شاہین باغ پیدا ہو گیا ہے اور اکثر جگہ عورتیں ہی اس احتجاج کو لیٹ کر رہی ہیںاسی تعلق سے کچھ دنوں پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک لڑکا کہتا ہوا نظر آرہا ہے کہ شاہین باغ کی عورتیں پیسہ لے کر دھرنے پر بیٹھتی ہیں اور ان کی باری لگی ہوئی ہے ایک آتی ہے تو دوسری جاتی ہے بعد میں اس ویڈیو کی سچائی بھی معلوم ہوئی اور بی جے پی آئی ٹی سیل کا پردہ فاش ہوا اس ویڈیو میں جو لڑکا یہ بات کہتا ہوا نظر آ رہا ہے کہ  اس احتجاج میں شامل ہونے کے لئےعورتیں 500  روپے لیتی ہیں700 روپے لیتی ہیں وہ خود سامنے آیا اور کہا کے ہمیں پیسہ دے کر ایسی ویڈیو بنوائی گئی اور بعد میں پورا پیسہ بھی نہیں دیا گیا 200 دے کر مارا گیا دھمکایا گیا جبکہ پانچ ہزار دینے کی بات تھی اسی کو لے کر شاہین باغ کی عورتوں نے جواب دیا کہ وہ سراسر ہم پر الزام لگا رہے ہیں اتنے پیسے تو ہم اپنے گھر پر کام کرنے والے کو دے دیتے ہیں بلکہ اس سے زیادہ دے دیتے ہیں وہ اپنی ماں اور بہنوں کو یہاں بھیج دیں ہم دے دیں گے انہیں پانچ ہزار وہ خود اپنی ریلی میں لوگوں کی تعداد دکھانے کے لیے پیسوں پر آدمیوں کو بلاتے ہیں اور بھیڑ دکھاتے ہیں پھر بھی بھیڑ نہیں دکھتی ہیں اور وہ ہم پر الزام لگا رہے ہیں اصل بات یہ ہے کہ ان کی یہ عادت بن گئی ہے پیسے پر آدمیوں کو بلانا اور کام کرانا اور وہ یہی چیز ہم پر تھوپ رہے ہیں مطلب الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے
عورتوں نے آگے کہا کہ بی جے پی بوکھلا گئی ہے اسے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کرے تو کرے کیا ان کے گلے کی ہڈی بن گئی ہے نہ وہ نگل پا رہے ہیں اور نہ ہی اگل پا رہے ہیں انہوں نے جو سوچا تھا بالکل اس کے برعکس ہوگیا

SHARE