مہاتما گاندھی کو بھارت رتن دینے کو لے کر دائر پٹیشن پر سپریم کورٹ نے کہا، اس سے اوپر ہیں باپو

MKG-146357 : Mahatma Gandhi at Ramgarh ; 1939 ; Deepak Chaudhry son of Saraladevi Chaudhry ; a relative of Rabindranath Tagore ; India NO MR

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)
سپریم کورٹ نے مہاتما گاندھی کو ’ بھارت رتن‘ دینے کو لے کر دائر مفاد عامہ کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔عدالت نے کہا کہ ملک کی عوام قوم کو کسی رسمی احترام سے باہر اعلی احترام دیتی ہے۔چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گوی اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے درخواست گزار انل دتہ شرما سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو اپنی رپورٹ دیں۔بنچ نے کہاکہ مہاتما گاندھی بابائے قوم ہیں اور عوام انہیں کسی رسمی احترام سے بھی زیادہ اعلی مقام پر رکھتی ہے۔ بنچ نے کہا کہ بابائے قوم کو بھارت رتن سے نوازنے کی حکومت کو ہدایت دینے کا مسئلہ عدالتی موضوع نہیں ہے۔بنچ نے اس کے ساتھ ہی درخواست کا نمٹارا کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کو اس سلسلے میں مرکز کو رپورٹ دینے کی اجازت دیں گے۔ شرما نے اپنی درخواست میں عدالت سے درخواست کی تھی کہ مہاتما گاندھی کی قوم کے تئیں شراکت کے لئے انہیں ’سرکاری النکرن‘ سے نوازنے کی حکومت کو ہدایت دی جائے۔