یونیورسٹی کسی پروڈکشن یونٹ کی طرح کام نہیں کرسکتی :چیف جسٹس ایس اے بوبڈے

شہریت ترمیم قانون اور اےن آرسی کے معاملے پر ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں ہو رہے مظاہروں کے درمیان چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔سی جے آئی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کسی پروڈکشن یونٹ کی طرح کام نہیں کر سکتے۔سی جے آئی نے یہ بات ناگپور یونیورسٹی کے کانووکیشن میں کہی۔چیف جسٹس نے کہاکہ یونیورسٹی صرف اینٹ اور گارے سے بنا کوئی ڈھانچہ نہیں ہے۔یقینی طور پر یہ کسی پروڈکشن یونٹ کی طرح کام نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کا خیال ظاہر کرتا ہے کہ ہم ایک معاشرے کے طور پر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔بتا دیں کہ گزشتہ دنوں شہریت ترمیم قانون اور اےن آرسی کے معاملے پر جے این یو، جامعہ اور اے ایم یو سمیت ملک کی تمام یونیورسٹی میں مظاہرے ہوئے تھے۔