این آرسی کی ابتدائی شکل ہے این پی آر، مخالفت کر رہی تمام پارٹیاں متحدہوں : پی چدمبرم

کولکاتہ(آئی این ایس انڈیا)شہریت ترمیم قانون (سی اے اے)، این پی آر اور اےن آرسی کو لے کر کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ جاری ہے۔آج کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا کہ اےن آرسی کی ہی چھدم شکل ہے این پی آر ہے۔انہوں نے کولکاتہ میں پریس کانفرنس کر کے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک ساتھ آنے کی اپیل کی۔چدمبرم نے کہاکہ آسام میں اےن آرسی کی ناکامی کے بعد، نریندر مودی حکومت نے فوری طور پر گیئر بدل دیا، اب این پی آر کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی اے اے، این پی آر اور اےن آرسی کی مخالفت کر رہی تمام پارٹیوں کو ساتھ آنا چاہئے۔بتا دیں کہ حال ہی میں دہلی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ بلائی تھی۔اس میٹنگ سے ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی، سماج وادی پارٹی، بی ایس پی اور ڈی ایم دور رہی تھی۔یہ پارٹیاں بھی سی اے اے، این پی آر اور اےن آرسی کی مخالفت کر رہی ہیں۔چدمبرم کولکاتہ کے پارک سرکس میں سی اے اے کےخلاف چل رہے مظاہرے میں شامل ہوئے اور وہاں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی پارٹی ان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کئی یونیورسٹی میں ہوئے طالب علموں کے حالیہ مظاہرے کو لے کر کہاکہ مجھے فخر ہے کہ طالب علم آئینی روح اور آئینی اخلاقیات جیسی چیزوں کے لئے لڑ رہے ہیں۔