کجریوال نے ’گارنٹی کارڈ کیا جاری، طلبا ءکےلئے مفت بس سفر، محلہ مارشل کا وعدہ

 

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے اتوار کو ضمانتی کارڈ جاری کیا جس میں 10 وعدے درج کئے گئے ہیں۔ ان وعدوں میں طلبا کے لیے مفت بس سفر اور خواتین کی حفاظت کے لئے محلہ مارشل کی تعیناتی خصوصی طور پر شامل ہے، جو ان کی پارٹی’ عام آدمی پارٹی ‘ دہلی میں دوبارہ اقتدار پر آنے پر پورا کرے گی۔ ضمانتی کارڈمیں کجریوال کی 10 ضمانتوں میں 200 یونٹ تک بجلی مفت منصوبہ مستقل جاری رکھنے، مفت صحت کی سہولیات، دو کروڑ پودے لگانے، صاف جمنا ندی اور اگلے پانچ سال کے دوران دہلی میں آلودگی کم کرنے کا وعدہ شامل ہے۔کجریوال نے کہا کہ میں دہلی کے لوگوں کو 10 ضمانت دے رہا ہوں. یہ کوئی منشور نہیں ہے، ہم تفصیلی منشور اگلے سات سے 10 دنوں میں جاری کریں گے۔ منشور میں دیگر امور پر بھی توجہ دی جائے گی ۔خاص طور پر طلبائ، اساتذہ وغیرہ کے لئے، یہ سب کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کہہ رہا ہے کہ ہماری کئی اسکیمیں 31 مارچ تک چلیں گی، اس لیے ہم یہ ضمانتی کارڈ آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیںکہ یہ منصوبے اگلے پانچ سالوں تک چلتے رہیں گے ۔ 24 گھنٹے بجلی جاری رہے گی اور 200 یونٹ بجلی مفت منصوبہ بھی جاری رہے گا۔ گارنٹی کارڈ میں 11 ہزار سے زائد بسیں اور دہلی میٹرو نیٹ ورک کی لمبائی 500 کلومیٹر سے زیادہ بڑھانے کا وعدہ بھی شامل ہے۔کجریوال نے کارڈ پر اپنے دستخط کرنے کے بعد جاری کیا ہے ۔