بہار کے مدھوبنی کا اونسی گاؤں بھی شاہین باغ بن گیا۔غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج شروع

مدھوبنی: (ملت ٹائمز) بہار کے مد ھوبنی ضلع میں واقع اونسی گاؤں بھی شاہین باغ بن گیا ہے جہاں 18 جنوری سے سے متنازع شہریت قانون اور این آر سی کے خلا غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج شروع ہو گیا ہے اس احتجاج میں میں خواتین اور مرد دونوں بڑی تعداد میں۔
تفصیلات کے مطابق علاقے کے مشہور چوک اونسی زیرو مائل ضلع مدھوبنی بہار میں شاہین باغ کی طرز پر لوگ غیر معینہ مدت کے لئے دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ عوام بالخصوص خواتین پیش پیش ہیں۔ ذمہ داروں نے مصلحتا یہ فیصلہ کیا ہے کہ عورتیں دن میں آئیں گی اور شام سے پہلے واپس چلی جائیں گی جبکہ مرد حضرات میں سے ایک ٹیم ہر وقت دھرنا پر رہے گی۔کل صبح 10 بجے ایک بائک ریلی کے ذریعہ علاقے کے مختلف گاؤں کا دورہ کیا گیا اور شام میں دھرنا کی شروعات ہوئی۔آج 19 جنوری کو کانگریس کی ایک ایم ایل اے سمیت مختلف سیاسی اور سماجی لیڈروں نے دھرنے کو خطاب کیا۔اس کے بعد مغرب بعد ایک کینڈل مارچ کا انعقاد کیا گیا جو علاقہ کے مختلف گاؤں سے گزرکر زیرو مائل دھرنا کے مقام پر پہونچا،لوگوں کا جوش قابل دید تھا۔احتجاج میں موجود منظر بلال قاسمی نے ملت ٹائمز کو بتایا شاہین باغ دہلی کی خواتین اور جامعہ اور اے ایم یو کے اسٹوڈنٹس نے ملک کی عوام کو ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا حوصلہ بخشا ہے اور راستہ دکھایاہے۔ اسی کے نقش قدم پر پر میرے گاؤں کے عوام کام چل پڑے ہیں اور جب تک یہ قانون واپس نہیں لیا جائے گا احتجاج جاری رہے گا۔