نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے امتحان پہ بحث پروگرام کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے۔انہوں نے پیر کو ٹویٹ کرتے ہوئے پی ایم مودی سے اپنی ڈگری دکھانے کو کہا ہے۔پرکاش راج نے کہا کہ امتحان پہ بحث کرنے سے پہلے ڈگری کے کاغذ دکھائیں۔دراصل، پیر کو پی ایم مودی نے طالب علموں سے امتحان پہ بحث کی۔اس دوران انہوں نے بورڈ اےگزام میں بیٹھنے کو تیار طالب علموں کے سوالات کا جواب دیا۔بتا دیں کہ دسویں اور بارہویں کے بورڈ کے امتحان شروع ہونے والے ہیں، اس کو لے کر پی ایم مودی نے طالب علموں کو دباﺅسے آزاد ہوکر امتحان میں بیٹھنے کا مشورہ دیا۔






