شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت اور حمایت میں 140 عرضیاں سپریم کورٹ میں داخل، کل 22 جنوری کو تمام درخواستوں پر ہوگی سماعت








نئی دہلی: (ملت ٹائمز) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اور اس کی حمایت میں داخل کی گئی تقریباً 140 درخواستوں پر کل سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کئے گئے متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے۔روزانہ سیکڑوں شہروں میں احتجاج ہورہاہے۔ شاہین باغ کے طرزِ پر تقریباً 128 شہروں میں دن رات خواتین احتجاج کررہی ہیں ۔اس قانون کے خلاف اور اس کی حمایت میں سپریم کورٹ میں 140 سے زائد درخواست داخل کی جاچکی ہیں۔تمام عرضیوں پر کل 22 جنوری کو سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے، جسٹس ایس عبدالنظیر اور جسٹس سنجیو کھنہ کی تین رکنی بینچ کل شہریت ترمیمی قانون کے خلاف داخل کی گئی عرضیوں پر سماعت کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *