نئی دہلی: (ملت ٹائمز) دہلی کے شاہین باغ کی تینوں دبنگ دادیوں پر مشتمل ایک وفد نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے ملاقات کی ۔حالانکہ ایل جی نے ان سے مظاہرہ ختم کرنے کو کہا ہے انہوں نے کہا کہ مظاہرے کی وجہ سے جنوبی دہلی کو نوئیڈا سے جوڑنے والی اہم شاہراہ پر گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے ٹریفک بند ہے جس کی وجہ اسکول کے بچوں، مریضوں اور روزمرہ کے مسافروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن انھوں نے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ مظاہرین کے مطالبات وزارت داخلہ تک پہنچائنگے ۔حالانکہ پہلے بھی ایمبولینس اور اسکول کی بسوں کو راستہ دیا جارہا تھا لیکن اب مظاہرین نے پھر سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کو جانے سے نہیں روکینگے ۔اس ملاقات میں تینوں دادیاں موجود تھیں وفد کے ایک ممبر تاثیر احمد کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ ہم کل کے سپریم کورٹ کے حکم کا انتظار کریں گے۔ ایمبولینس، اسکولی بسوں کو راستہ دیں گے۔

Leave a Reply