جامعہ اکل کوا کے طلبہ کا منفرد اجتحاج

اکل کوا: ہندوستان کی عظیم دانشگاہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشٹرا کے طلبہ نے انوکھے انداز میں دستور مخالف NRC CAA NPR کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا مولانا حذیفہ وستانوی صاحب نے جامعہ کے ترجمان ماہنامہ شاہراہِ علم کے ادرایہ میں حکومت ہند کی دستور مخالف پالیسی پر تفصیل کے ساتھ لکھا ہے جس میں ہر زاویہ سے بحث کرکے امت کی بہترین رہنمائی کی گئی ہے اور اب طلبہ جامعہ نے بہترین انداز میں اپنا احتجاج درج کیاہے مولانا حذیفہ سے جب اخباری نمائندوں نے سوال کیا کہ آپ کیا چاہتے ہو تو کہا کہ ہم ملک کے تمام باشندوں سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے جمہوری حق کا استعمال کرے اور پرامن طریقے سے اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں جب تک حکومت اس قانون کو کالعدم قرار نہ دے۔
الحمدللہ یہ بات خوش آئین ہے کہ جو مذہبی منافرت کی فضاء ملک میں قائم کی گئی تھی اس بہانے وہ کم ہوگئی اور ایک بار پھر گنگا جمنی تہذیب اور ہندو مسلم سکھ عیسائی سب ایک پلیٹ فارم پر آرہے ہیں اب سب کا کام ہے کہ وہ اسے مزید مستحکم بنائے اور لڑانے والے عناصر سے بچ کر رہے ایک دوسرے سے قربت بڑھائے مصیبت اور مشکل حالات میں ایک دوسرے کے لیے کھڑے ہو بلکہ جان نچھاور کرے مسلمان بھی اپنے دیوبندی بریلوی شیعہ سنی اختلاف کو فی الوقت اس قضیہ کی خاطر پس پشت ڈال دے جو لوگ خوامخواہ ان چیزوں کی موافقت کر رہے ہیں ان کا مکمل بائکاٹ کرے ایسے اخبارات اور چینلوں سے دوری بنائے رکھے علماء و طلبہ خانقاہی اور دعوتی افراد دعاؤں کا اہتمام کرے ان شاءاللہ خیر ہی ہوگا۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں