متنازع شہریت ایکٹ:وارانسی میں پر امن مظاہرہ کر رہی خواتین کو پولیس نے کیا گرفتار

پورے ملک میں سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے ،وارانسی میںبھی ہو رہے اس احتجاج میں شامل خواتین کو پولیس نے کیا گرفتار ، خواتین پر امن مظاہرہ کر رہی تھی
یوپی(ملت ٹائمز) وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی واقع بینیا باغ میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف بڑی تعداد میں خواتین پرامن مظاہرہ کر رہی تھیں، لیکن اچانک پولس نے وہاں پہنچ کر کئی خاتون مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ اس گرفتاری کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ لوگ اس بات سے کافی ناراض ہیں کہ جب خواتین پرامن انداز میں مظاہرہ کر رہی تھیں تو انھیں کیوں گرفتار کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ خواتین جمعرات کے روز بینیا باغ کے گاندھی چوراہے پر جمع ہوئی تھیں اور سی اے اے و این آر سی کی مخالفت کر رہی تھیں۔