سہارنپور: (محمد معصوم ملت ٹائمز) سہارنپور ضلع کے کیلاش پور گاﺅں میں 19جنوری 2020 کو خدیجہ ملامیموریل ہسپتال کاسنگ بنیاد عمل میں آیا ۔ یہ جگہ سہارنپور اور دیوبند کے درمیان میں واقع ہے ۔ہسپتال میں ہندومسلمان ،سکھ ،عیسائی سبھی مذاہب سے تعلق رکھنے والے تمام غریبوں ،محتاجوں اور ضرروت مندوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ مدارس کے اساتذہ ، طلبہ اور ائمہ وموذن کا علاج بھی فری میں کیا جائے گا ۔ یہ اعلان ہسپتال کے بانی حافظ ملا عبد الرحیم نے کیا ۔
ہسپتال کا سنگ بنیاد دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث مفتی سعید احمد پالن پوری نے اپنے ہاتھوں سے رکھا ۔اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی ۔ دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی ۔ دارالعلوم ندوة العلماءندوة العلماءلکھنو شیخ الحدیث مولانا خالد غازی پوری ۔ جامعة القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار کے بانی ومہتمم مفتی محفوظ الرحمن عثمانی ۔ دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا شمشاد رحمانی۔ ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی۔مولانا مسعود عزیز ندوی ۔ مولانا محفوظ الرحمن شاہین جمالی سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Leave a Reply